Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حالات بہتری کی جانب گامزن، کورونا سے اموات میں کمی، ایک دن میں 15 افراد جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 586، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 127، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 755، بلوچستان میں 11 ہزار 921، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 371، اسلام آباد میں 15 ہزار 281 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 227 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 780 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 174، سندھ میں 2 ہزار 282، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.