Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کا کیس: لیگی رہنما مریم نواز کی آج نیب میں پیشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: رائے ونڈ میں 180 ایکڑ اراضی کے کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج نیب لاہور کے سامنے پیش ہوں گی۔ فنڈ کب اور کہاں سے آئے ؟ کتنا ٹیکس دیا ؟ نیب نے مکمل تفصیلات مانگ لیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز ایک بڑے قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی۔

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے کارکنوں کو جاتی امرا رائیونڈ اور نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.