Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں،وسائل کو بروئے کار لاکر صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ، ظہور بلیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بلوچستان پیکج اور گوادر پورٹ سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 370ارب مختص کرنا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں بہترین روابط قائم ہیں ہم بلوچستان کو ترقی کی ان منازل تک پہنچائینگے جس کا اہل بلوچستان نے خواب دیکھاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کوبروئے کار میں لاکر صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ کیاجاسکے ہماری حکومت اسی حکمت عملی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پالیسیاں مرتب کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکج اور گوادر پورٹ سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 370ارب روپے کے پیکج کااعلان کیا جو انتہائی خوش آئنداقدام ہے اس اقدام سے ہمارے علاقے کی پسماندگی لوگوں کی احساس محرومی اور زندگیوں میں بہتری کیلئے انفراسٹرکچر اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاونت ثابت ہوگی بلوچستان کے ساؤتھ علاقوں کو ترقی دیکر گوادر پورٹ سی پیک کے ذریعے ملک کے ساتھ جوڑ کر صوبے کی پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے میں معاون و مدد گار ہوں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سب سے پسماندہ ترین ضلع آواران کو چاروں اطراف سے ملک کی ترقی یافتہ علاقوں سے جوڑا جارہاہے جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے حکومت بے روزگاری کے خاتمے اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے سرحدی مارکیٹ کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوں گے روزگاری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم،صحت،زراعت لائیواسٹاک سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں جس کامقصد ان شعبوں میں بہتری لاکر اہل بلوچستان کے معیار زندگی کو بہتربنانا ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی تعمیروترقی کو یقینی بناتے ہوئے پسماندگی کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے اس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ماضی کی حکومتیں بھی پسماندگی کی بات کرتی رہی تاہم عام آدمی کی حالت زار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے وسائل کو قابل استعمال لاتے ہوئے اس کے تمام تر ثمرات عام آدمی تک منتقل ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.