Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

الیکٹرک گاڑیاں موٹروہیکل ٹیکنالوجی کا مستقبل : خسروبختیار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی اور نئی آٹو پالیسی پر تنقید سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ مستقبل کی ٹیکنالوجی سے نابلد ہے ، انہیں کوئی احساس نہیں کہ دنیا کدھر جا رہی ہے ، الیکٹرک گاڑیاں موٹر وہیکل ٹیکنالوجی کا مستقبل ہیں۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے ، نچلے طبقے کو اوپر لانا ان کا پختہ عزم ہے ، ن لیگ ہر اس فلاحی کام پر تنقید کرتی جس کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور فضائی آلودگی کے پیش نظر کئی ممالک الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن لیڈر نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اعداد و شمار کی غلط تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی افراط زر 8.15 فیصد اور 10.05 فیصد پر ہے جو ایک سال قبل بالترتیب 10.17 فیصد اور 11.63 فیصد پر تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ افراط زر میں کمی آ رہی ہے ، قیمتوں کے حساس اشاریئے (ایس پی آئی) پر نظر ڈالی جائے تو افراط زر تیزی سے نیچے آ رہا ہے ۔ گزشتہ دو ماہ کیلئے ہفتہ وار افراط زر 20 مئی کو 17.23 فیصد کی بلند سطح سے 8 جولائی 2021کو 12.28 فیصد ہو گیا جو ایس پی آئی میں ایک نمایاں کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا دعوی کہ اشیائے ضروریہ کا پرائس انڈیکس 15.37 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا، من گھڑت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم عمران خان کی معاشی و سیاسی حکمت عملی کے باعث کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.