Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ومبلڈن:ایشلے بارٹی نے ویمنز سنگلزٹائٹل پر قبضہ جما لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن کے ویمنز سنگلز فائنل میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے نمبر آٹھ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کیخلاف چھ،تین،چھ،سات اور چھ،تین سے کامیابی کی بدولت پہلی مرتبہ ٹائٹل کامیابی یقینی بنا لی جبکہ یہ ان کی دوسری گرینڈ سلام فتح بھی ہے کیونکہ انہوں نے دو ہزار انیس میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔واضح رہے کہ ایشلے بارٹی 1980 میں ایوون گولاگونگ کے بعد آل انگلینڈ کلب میں سنگلز ٹرافی جیتنے والی اولین آسٹریلین پلیئر بھی ہیں جبکہ انہوں نے دو ہزار گیارہ میں ومبلڈن کا جونیئر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل نمبر تین سیڈ پیئر تائیوان کی سو وائی سیہہ اوربیلجیئم کی ایلیس میرٹینز نے جیت لیا جب انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سخت مقابلے کے بعد روسی جوڑی ایلینا ویسنینا اور ویرونیکا کودرمیٹوا کیخلاف تین،چھ، سات،پانچ اور نو،سات سے کامیابی حاصل کرلی۔ اسی ٹورنامنٹ کے مسکڈ ڈبلز سیمی فائنل میں نمبر سات سیڈ جوڑی امریکا کی ڈیزائرے کرازک اور برطانیہ کے نیل اسکپسکی نے چین کی شوائی زینگ اور آسٹریلیا کے جان پیئرز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ آج برطانوی پیئر جو سالسبری اور ہیرٹ ڈارٹ سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.