Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور میں سبزیاں پھر مہنگی، ادرک 500 روپے، سبز مرچ 125 روپے کلو تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : لاہور میں سبزیوں کے ریٹ میں پھر اضافہ، ادرک 100 روپے اضافے سے 500 روپے، سبز مرچ 40 روپے اضافے سے 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سبزی منڈی میں سبز مصالحہ جات کی قیمت میں تیزی، ایک ہفتہ میں لہسن، ادرک، سبز مرچ 15 سے 100 روپے اضافہ، پیاز، ٹماٹر، آلو دو سے چار روپے کلو مہنگے ہو گئے۔ بادامی باغ سبزی منڈی میں ہفتہ بھر میں ادرک کی قیمت 100 روپے اضافے سے 500 روپے کلو ہو گئی، سبز مرچ 40 روپے اضافے سے 125 روپے کلو ہو گئی۔ لہسن 15 روپے اضافے سے 185 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

آلو نیا دو روپے اضافے سے 62 اور شوگر فری 40 روپے کلو ہو گئے، پیاز 4 روپے اضافے سے 44 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر 2 روپے اضافے سے 62 روپے کلو ہو گئے۔ شملہ مرچ بدستور 70 روپے کلو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.