Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مہنگائی کے لاٹھی چارج نے ہر شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘عمرانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ 23ارب ڈالر اور گردشی قرضہ 2100 روپے کی انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔ مافیاتبدیلی سرکار کی مکمل سرپرستی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا فارمولا اپناتے ہوئے ملک کی بنیادیں کھوکھلا کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ مہنگائی کا لاٹھی چارج ہر فرد کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے۔ تبدیلی عوام کیلئے نہیں بلکہ مافیاز کے طریقہ واردات میں تبدیلی کے لئے لائی گئی ہر جانب لوٹ مار کا بازار گرم ہے من گھڑت اعدادوشمار شائع کروا کر عوام کو بے وقوف بنانے جیسا منفی طرزعمل اپنے عروج پر ہے۔ ملک و قوم دونوں ہی کبھی پہلے ایسی نازک و گمبھیر صورتحال سے دوچار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کشکول بھرجانے کے بعد اب اہم ترین قومی اداروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ شروع ہونے والا جس سے لاتعداد افراد بے روزگار ہوجائیں گے اس منفی طرزعمل کی وجہ سے لاقانونیت کو فروغ ملے گا کیونکہ لاقانونیت غربت و افلاس کی کوکھ سے جنم لیتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.