Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زیادہ قیمت کی بجائے ویکسین وہاں دیں جہاں چاہیے: بل گیٹس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ کرونا پر قابو پانے کے حوالے سے ‘پرامید’ ہیں۔ ان کی جانب سے ہفتے کو سامنے آنے والے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کو ‘زیادہ قیمت ادا کرنے والے’ کے بجائے انہیں دینی چاہیے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

 گیٹس فاؤنڈیشن جون میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے امیون سسٹم کی مضبوطی کے لیے گلوبل ویکسین الائنس گاوی کے لیے سات اعشاریہ چار ارب ڈالر کی امدادی رقم کا اعلان کر چکی ہے۔

 بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہم ادویات اور ویکسین زیادہ قیمت ادا کرنے والوں کو حاصل کرنے دیں گے، بجائے ان کے جنہیں ان کی ضرورت ہو گی، تو ہم ایک مزید خطرناک اور طویل عرصے تک رہنے والی وبا کا سامنا کریں گے۔ ‘

‘ہمیں ایسے رہنما چاہییں جو یہ مشکل فیصلے کر سکیں کہ اس ویکسین کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے اور اسے صرف مارکیٹ کی مرضی پر نہیں چھوڑنا۔’

وہ کووڈ 19 اور ایڈز کے حوالے سے منعقد کی جانے والی بین الااقوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ ‘ہم کووڈ 19 کو شکست دیں گے اور ایڈز اور دوسری بیماریوں کے خلاف پیش رفت جاری رکھیں گے۔’ ان کے مطابق ریسرچرز ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا ہے کہ ‘بیماریوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تشخیص کے لیے بہتر ڈائیگنوسٹک آلات تیار کیے جا رہے ہیں اور ہم ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.