Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم نے اجمل وزیر کوہٹا دیا ہے، شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو ہٹا دیا ہے،‏ عمران خان کی جانب سے کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی اور ‏حکومتی وزراء پر کڑی نظر رکھی جائے گی، جبکہ ‏جس وزیر کیخلاف کوئی ثبوت ہوا تو سخت ایکشن ہوگا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز اور چیئرمین وزیراعظم معائنہ ٹیم احمد یار ہراج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق ترجیحات کا تعین کرتی ہے، جبکہ اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے، بدقسمتی ہے کہ اداروں کو دانستہ مفلوج کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کا کاروبار ہے نہ فیملی سیاست میں ہے، ماضی کی حکومت میں 100روپے کی چیز 150میں خریدی گئی، جبکہ اپوزیشن اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ان کا دوبارہ آنے کا چانس نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.