Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں، حفیظ شیخ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہا ہے، پاکستان 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 14 پر مکمل عمل کر چکا ہے، باقی 13 نکات پر بھی نمایاں پیش رفت کی گئی ہے۔

انہوں نے پائیدار ترقی ایجنڈا 2030 کے پینل سے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمے دار ملک ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف قوانین کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ جائزہ رپورٹ کی سفارشات پر نمایاں پیش رفت کی ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف نیشنل رسک اسیسمنٹ میں بہتری لائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.