Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا پر حکومتی پالیسیوں پر بات کرنے والی بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا کو ’بائیو ویپن‘ کے طور پر استعمال کرنے کی بات کرنے والی اداکارہ، فلم ساز و سماجی رہنما عائشہ سلطانہ المعروف عائشہ لکشادیپ کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔

مرکزی حکومت کے زیر انتظام جزائر پر مبنی علاقے لکشادیپ کی رہائشی عائشہ سلطانہ کے خلاف بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی صدر عبدالقادر کی فریاد پر ’غداری‘ اور ’نفرت انگیز‘ تقریر کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔

عائشہ سلطانہ کے خلاف لکشادیپ کے تھانے کواراتی میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

اخبار کے مطابق عائشہ سلطانہ کے خلاف الزام لگایا گیا کہ انہوں نے لکشادیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل کے پٹیل کے حوالے سے غلط بیانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.