Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی عرب میں خواتین کو والد یا مرد سرپرست کے بغیر زندگی گزارنے کی اجازت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی قانونی حکام نے قانون کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (بی) کو حذف کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

اس کے بجائے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بالغ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ وہ کہاں رہنا چاہتی ہے، عورت کا سرپرست اس کے بارے میں صرف اس وقت اطلاع کر سکتا ہے کہ جب اس کے پاس کوئی ثبوت ہو کہ مذکورہ خاتون کسی جرم کا ارتکاب کرنے والی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق اس میں یہ بھی کہا گیا ہے اگر کسی خاتون کو جیل کی سزا سنائی جاتی ہے تو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد خاتون کو اس کے سرپرست کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

وکیل نائف الم مانسی نے مکہ المکرمہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اب اپنی ان بیٹیوں کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرسکتے ہیں جو تنہا رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور اب عدالتیں اس نوعیت کے مقدمات کو قبول نہیں کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.