Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لوگ اس دن سے بچیں جب عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئے گا : شہروز سبزواری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداکار شہروز سبزواری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں بیان دیا ہے۔سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عمران خان کی حمایت میں بیان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فولو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔

 شہروز سبزواری نے کہا کہ’عمران خان ایک سچے انسان ہیں اور جس طرح ان کا کہنا ہے کہ وہ انشاء اللہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، کوئی بھی شخص عمران خان کو فولو کیے بنا نہیں رہ سکتا، اگر آپ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ کوئی بھی انسان عمران خان کو فولو نہ کرے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان چونکہ پہلی بار سیاست میں آئے تھے لہٰذا سیاست تو انہوں نے اب سیکھی ہے، لوگ بچیں  اس دن سے جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے، اب تو معروف شخصیات بھی تسلیم کرچکی ہیں کہ عمران خان اپوزیشن کیلئے  زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اب سیاست سیکھی ہے‘۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد فنکار برادری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کئی بیانات سامنے آچکے ہیں اس دوران عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے معروف شخصیات کو بھی عمران خان کے حمایتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.