Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی وزیر اعظم سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو بحال کرنے کی اپیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو بحال کرنے کے اپیل کر دی، اقبال قاسم اور صلاح الدین نے جونیئر سپر لیگ کی بھی مخالفت کی۔

پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد ڈیپارٹمنٹ بحال کرنے کے لئے نظریں شہباز شریف پر ہیں، سابق کھلاڑی صلاح الدین صلو اور اقبال قاسم کاکہنا ہے کہ بہت سے کھلاڑی بے روز گار ہوئے، کرکٹ کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر سطح پر مختصر اوورز کی سپر لیگ سمجھ سے باہر ہے،تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے باہر اعظم پر دباو ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی بڑے کھلاڑی ہیں ان کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.