Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے بھارت کو چین کےخلاف معاشی محاذ پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کشمیر میں مظالم پر خاموش رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کسی انسانی بحران کے معاملے میں بھارت کا نام آتا ہے تو مغربی ممالک اپنے مفادات کے خاطر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کیا ہیں۔

‘میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں’

علاوہ ازیں انہوں نے دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ قوم کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں اپنی قوم اور لوگوں کا خیال رکھیں، ایس او پیز کا جتنا خیال رکھیں گے، اسی قدر اس مشکل گھڑی سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے بھارت میں کورونا سے پیدا ہونے والے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں ٹھہراؤ آیا ہے یعنی ان میں اضافہ نہیں ہورہا جبکہ بھارت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پمز میں کل ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا کیسز اب اوپر نہیں جارہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کی کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ ماسک سے کورونا پھیلنے کے خدشات 50 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں کیونکہ اس کا سب سے بڑا نقصان غریب لوگوں کو ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.