Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی برادری، فلسطین کی موجودہ صورت حال پر اسرائیل کا احتساب کرے، سعودی عرب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے بیت المقدس اور غزہ میں کیے گئے حملوں پر عالمی حلقوں کی جانب سے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسجد اقصیٰ اسلام کے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے مسلم دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘سعودی وزارت خارجہ قابض افواج کی جانب سے عبادت گزاروں کے تحفظ اور سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے’۔

 

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صورتحال کشیدہ ہونے پر اسرائیل کا احتساب کرے اور بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی پولیس نے مسلسل تیسرے روز مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا، فلسطینی عبادت گزاروں پر ربر میں لپٹی اسٹیل کی گولیاں، اسٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس (یروشلم) میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

بیت المقدس میں جمعہ (7 مئی) سے جاری پرتشدد کارروائیاں سال 2017 کے بعد بدترین ہیں جس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے علاقے کے مشرقی حصے شیخ جراح سے متعدد فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کی طویل عرصے سے جاری کوششوں نے مزید کشیدگی پیدا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.