Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا کا طالبان، کابل سے مشترکہ طور پر داعش کا مقابلہ کرنے پر زور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکہ نے طالبان اور افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کے عسکریت پسندوں کو پہلے سے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کرنے سے روکنے کے لیے جاری امن عمل میں سنجیدگی سے مشغول ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘ہم ابھی بھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کون ذمہ دار ہے لیکن میں نشاندہی کروں گا کہ ماضی میں کابل میں شیعہ برادریوں پر بھی اسی طرح کے حملوں میں داعش ذمہ دار رہا ہے’۔

افغانستان کے دارالحکومت میں ہفتے کے روز اسکول حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر طالبات تھیں۔

اس حملے کی پوری دنیا نے شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر نے دھماکے کو ‘گھناؤنا اور بزدلانہ حملہ’ قرار دیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ‘اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.