Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچک : مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا، نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، کیا چینی، آٹا، گیس چوروں کو آج تک پکڑا ہے؟۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں، وزیراعظم نے دورے سے واپسی پر شہباز شریف کی ضمانت پر بریفنگ لی، عمران خان نے مہنگائی یا کورونا پر بریفنگ نہیں لی، شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف پر آشیانہ اور صاف پانی کیس سے متعلق دیگر مقدمات بنائے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاغذ لہرا لہرا کر کہتے رہے لیکن عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرسکے، وزیر اطلاعات نے بیان دیا حدیبیہ کیس دوبارہ کھولا جائے گا، 2000 میں ڈکٹیٹر نے نیب کے ذریعے حدیبیہ ملز کا کیس بنایا، 58 والیم میں ایک شخص نے شہباز شریف کیخلاف گواہی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.