Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ بالخصوص پر امن پاکستان ہے: آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ بالخصوص پر امن پاکستان ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران سپہ سالار کی افغان صدر سے ملاقات ہوئی۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا، سکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ بالخصوص پر امن پاکستان ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل نکولس نے خطے میں امن و استحکام اور افغان امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک قابل عزت دوست سے محروم ہو گئی، کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر برطانیہ کے مشکور ہیں، پاک فوج برطانیہ سے اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.