Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں : امریکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر  رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کو وزیراعظم کے خلاف بیرونی سازش قرار دیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا سے دھمکی آمیز مراسلہ ملتا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.