Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر 1.43 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 1500 پوائنٹس کا بڑا اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے ایک روپیہ 43 پیسے گر گیا، دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہنڈرڈ انڈیکس 46ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی، ایک روپیہ 43 پیسے کمی سے 183 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ امریکی کرنسی کی قیمت میں  2 روز کے دوران 4 روپے 93 پیسے کی مجموعی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج خاصی تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ کھلتے ہی 1300 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45ہزار 700 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا، بعد ازاں مزید اضافے سے 100 انڈیکس 45ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔ مسلسل مثبت رجحان نے سرمایہ کاروں کو اعتماد بخشا جس کے سبب ٹریڈنگ میں مزید اضافے سے 100 انڈیکس 46 ہزار کی سطح پر کراس کر گیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.