Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ماہیما چوہدری کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں جارہی ہیں بھارتی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بیٹی کی خوبصورتی کے چرچے ہورہے ہیں۔

فلم ’’پردیس‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت ادکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہیما چوہدری فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنی تصاویر اور روزمرہ کی روٹین سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز ماہیما چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹی آریانا کے ساتھ ڈینٹسٹ کے پاس جارہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ماہیما چوہدری کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیاجارہا ہے اور لوگ ان کی بیٹی کی خوبصورتی کو سراہ رہے ہیں۔ جب کہ بھارتی میڈیا نے ان کی بیٹی کو اپنی ماں کی طرح خوبصورت قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.