Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا منصوبہ، کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا: عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے، اسے کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیاجائے گا۔

وزیراعلی پنجاب سے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈہیڑ نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے، اسے نبھائیں گے-

ماضی میں جنوبی پنجاب کی 32 فیصد آبادی کیلئے صرف 17 فیصد بجٹ دیا گیا- تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے- سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا گیا-جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.