Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمی کیخلاف بات کرنے پر سزا کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں ،بلوچستان وکلاء تنظیمیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلو چستان بار کونسل کے وائس چیئر مین قاسم علی گاجیزئی نے کہا ہے کہ وفا قی حکومت کی جانب سے آر می کے خلاف بات کر نے پر سزا کی تجویز کو مسترد کر تے ہیں جب سے سپریم کورٹ بنا ہے کہ آج تک بلو چستان سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی بلوچ اور پشتون کی Elevationنہیں ہو ئی اور موجود سپریم کورٹ میں بلو چستان سے نمائند گی نہ ہو نے کی برابر ہے ، سرکٹ پینچ سبی ،تربت کو ریگو لر اور لو رالائی ، خضدار پینچ کو بھی فعال کیا جائے۔
اگر ہمارے مطالبات حکومت وقت نے تسلیم نہیں کئے تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو چیئر مین ایگز یکٹیو کمیٹی محمد ایوب ترین، ممبر ایگز یکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی ، ممبر ایگز یکٹیو کمیٹی امان اللہ کاکڑ، ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ، عبد الباسط شاہ ایڈووکیٹ ، اکر م شاہ، محراب خان سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ریٹائر ڈ ججز کو دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے جوکہ وکلاء کے سا تھ زیا تی ہے ،بلو چستان ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 15ہے جبکہ اس وقت صرف 10ججز کام کر رہے ہیں بلو چستان کے ججوں کی تعداد میں میرٹ کی بنیاد پر وکلاء کو تعینات کیا جائے انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کے زیرا نتظام ایڈ یشنل اٹارٹی جنرل، ڈپٹی اٹارٹی جنرل جوکہ چاروں سرکٹ بنچوںپر میں تعینات ہو نے لا زمی ہیں۔
لیکن بلوچستان میں اس وقت صرف 5لاء آفیسرز کام کر رہے ہیں جوکہ تعدادمیں ناکا فی ہے ،بلو چستان بار کو نسل کر پشن ، اقر باء پر وری ، تعصب کو فر وغ دینے والے ججز کے خلاف جو ڈیشل کمیشن آف پا کستان میں ریفر نس دائرکرے گی۔انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کی جانب سے آر می کے خلاف بات کر نے پر سزا کی تجویز کو مسترد کر تے ہیں اس کو آئین سے متصادم تجویز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطا لبہ کر تے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.