Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں قومی شاہراہیں سفر کیلئے محفوظ ہیں، ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مرک بلوچستان اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے اشتراک سے ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات حادثات بم دھماکوں میں سب سے پہلے پہنچ جانا اور متاثرین کو سہولیات فراہم کرنا ریسکیو 1122کا کارنامہ ہے۔
ریسکیو کے نوجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ریسکیو کی ٹریننگ کو کرونا کی موجودہ صورتحال میں وقت کی اھم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں گے اور ہمارے جوان 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات کے لئے مستعد ہیں تاہم یہ لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالات و حادثات کی صورت میں فوری طور پر ادارے کو آگاہ کریں۔
تاکہ فوری طور پر اقدامات کر کیبروقت حالات پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ر یسکیو سروسز کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ریسکیو 1122 کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جبکہ میرے سامنے کھڑے کڈیٹس کے چمکتے چہرے پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے میں حکومت پنجاب اور ایمرجنسی سروس اکیڈمی کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ کی کاوشوں سے آج ریسکیو سروس بلوچستان میں حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔جہاں PDMA بلوچستان صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریسکیو خدمات سرانجام دے رہا ہے وہیں PPHI MERC کا عملہ شاہراہوں پر ایکسیڈنٹ رسپانس کی ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہا ھے۔
MERC بلوچستان نے گزشتہ سوا سال کے عرصے میں 15 ہزار لوگوں کی جان بچائی ہے۔  کچھ عرصہ پہلے تک بلوچستان کے روڈز پر مسافر خوف اور پریشانی کے عالم میں سفر کرتے تھے۔ لیکن آج چیف منسٹر بلوچستان کے وژن اور حکومت پنجاب کے تعاون کی وجہ سے حالات بدل چکے ہیں۔ آج بلوچستان کی شاہراہیں کافی حد تک محفوظ ہیں جہاں 14 MERC سنٹر دو اہم ترین شاہراہوں پر ریسکیو کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.