Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہمارے بچوں سے لاکھوں روپے لیکر فورس میں بھرتی کرکے محکوم قوموں کے بچوں سے جنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، محمود اچکزئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کا احترام کرنا ہوگااور اس پر مکمل عملدرآمدسے ہی یہ ملک چل سکتا ہے ،حلف لیکر آئین کو تسلیم کرنے سے انکار کرنیوالوں کی وجہ سے آج یہ ملک اپنی تاریخ کے بدترین بحرانوں سے دوچار ہیں۔
اس ملک کو پی ڈی ایم کی سیاسی جمہوری تحریک ہی ان بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے، ملکی فوج سمیت ہر ادارے کی سربراہی تک کے عہدوں میں پشتونوں سمیت دیگر محکوم قوموں کو بھی حصہ دینا ہوگا، نوجوان بیروزگاری غربت کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور ہوکر مسافرانہ زندگی میں محنت مزدوری کررہے ہیں ، یہاں ہمارے بچوں سے لاکھوں روپے لیکر فورس میں بھرتی کرکے محکوم قوموں کے بچوں سے جنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
عدل وانصاف کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ، ہوش کے ناخن لیں اور لیڈرز کی تخلیق کرنا چھوڑ دیں اپنے عوام پر اعتماد کریں، عوام مولانا فضل الرحمن صاحب کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں، عید کے بعد لانگ مارچ کیلئے عوام اپنی صفوں کو تیار رکھیں،پی ڈی ایم عوام کی تحریک ہے آنا جانا لگا رہیگا لیکن عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے، ہماری سرزمین کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.