Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گز شتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا، جسکی وجہ سے ڈالر کی قدر 153 روپے سے گھٹ کر 152 روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گز شتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60 روپے سے کم ہو کر 152.85 روپے اور قیمت فروخت 153.70روپے سے کم ہو کر152.95روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.60 روپے سے گھٹ کر 152.80 روپے اور قیمت فروخت 153.90روپے سے گھٹ کر 153.20 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران 1.70 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یورو کی قیمت خرید 179.50 روپے سے بڑھ کر 181 روپے اور قیمت فروخت 181.30 روپے سے بڑھ کر 183 روپے ہو گئی، تاہم 3 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 211.50 روپے سے کم ہو کر 208.50 روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے کم ہو کر210.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتے کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالراور برطانوی پاؤنڈ کی قدر مستحکم رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.