Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دورہ زمبابوے،قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی کوویڈ19رپورٹس منفی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے دورے کیلئے منتخب قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز کی کورونا رپورٹس منفی آگئیں جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت بھی مل گئی اور گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے اپنی سرگرمیاں پورے جوش و خروش سے شروع کردیں۔دورے کیلئے منتخب گیارہ ٹیسٹ کرکٹرز میں عابد علی،اظہرعلی،فواد عالم،عمران بٹ،نعمان علی،ساجد خان،آغا سلمان،سعود شکیل ،شاہنواز ڈاہانی، تابش خان اور زاہد محمود شامل ہیں جو 20 اپریل تک جاری رہنے والے بائیو سکیور ماحول میں لگائے گئے کیمپ کے بعد دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرنے 21 اپریل کو ہرارے روانہ ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم نسیم شاہ،روحیل نذیر،ثمین گل،عرفان اللہ شاہ،تاج ولی اور وقاص مقصود کو بھی ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی کیمپ میں مدعو کیا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے ساتھ ٹورنگ پلیئرز کی پریکٹس میں معاونت کر سکیں جبکہ وہ محمد یوسف،مشتاق احمد،عمر رشید اور عتیق الزماں کی کوچنگ سے بھی استفادہ کر سکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.