Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروٹیز کیخلاف پہلا ٹی 20، محمد رضوان کے بلے نے فتح کی کہانی لکھ دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،جوہانسبرگ ( سپورٹس ڈیسک) مختصر فارمیٹ کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت کا حصول ممکن بناتے ہوئے محمد رضوان نے پاکستانی ناؤ پار لگادی،مرد میدان وکٹ کیپر کے ناقابل تسخیر 74 اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے 30 رنز سے ٹی ٹونٹی میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے4 وکٹوں سے کامیابی یقینی بنادی جبکہ فخر زمان کے27رنز بھی کارآمد ثابت ہوئے ،بیوران ہینڈرکس کے تین شکار رائیگاں چلے گئے ،اس سے قبل جنوبی افریقہ کے 6وکٹوں پر 188رنز میں ایڈن مارکرم اور ہینریک کلاسین کی نصف سنچریوں کیساتھ پائیٹ فان بلیون کا 34 سکور بھی نمایاں رہا مگر محمد نواز اور حسن علی کی 2،2 وکٹیں فتح کیلئے کافی ثابت ہوئیں۔وانڈررز پر 4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے 3نئے کھلاڑیوں سیسانڈا مگالا،ویہان لوبے اور لیزاڈ ولیمز کیساتھ ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے میدان سنبھالا تو جینیمن مالان نے 24 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ایڈن مارکرم کو سہارا دیا جو ویہان لوبے کی چار رنز پر واپسی کے بعد نصف سنچری کی بدولت کپتان ہینریک کلاسین کے ساتھ رفاقت میں سکور دس اوورز میں 98 رنز تک لے گئے ۔گیارہویں اوور کے آغاز پر ایڈن مارکرم 51 رنز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر پویلین لوٹے تو ہینریک کلاسین نے پائیٹ فان بلیون کے ساتھ پاکستانی باؤلنگ کو بے اثر کردیا اور صرف چھ اوورز میں بننے والے 57 رنز نے پروٹیز کپتان کو ففٹی کا مالک بھی بنا دیا جو 17ویں اوور میں دو چوکوں اور چار چھکوں سمیت 50 رنز کر کے حسن علی کا شکار بنے تو پروٹیز کا مجموعی سکور چار وکٹوں پر 159 رنز تھا۔اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز نے کسی حد تک صورتحال کو کنٹرول میں کیا تو مجموعی سکور چھ وکٹوں پر 188رنز تک جا پہنچا تھا جس میں پائیٹ فان بلیون نے دو چھکوں سمیت 34 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں مگر شاہین آفریدی،حارث رؤف اور عثمان قادر نے فیاضی کے ساتھ رنز دیئے ۔محمد رضوان کے ساتھ اننگز شروع کرنے والے کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 27 رنز بنا کر واپس لوٹے تو پاکستانی ٹیم مطلوبہ اوسط سے دور تھی جس میں مزید ابتری اس وقت آئی جب محمد حفیظ 13،حیدرعلی 14 اور محمد نواز صفر پر رخصت ہو گئے ۔نصف سنچری مکمل کرنے والے محمد رضوان کے ساتھ فہیم اشرف نے چار اوورز میں 48 رنز جوڑ کر فتح کے امکانات روشن کئے ۔اگرچہ فہیم اشرف کو چار چوکوں اور ایک چھکے سمیت 14بالز پر 30 رنز بنانے کے بعد لیزاڈ ولیمز نے اپنا پہلا شکار بنایا لیکن مرد میدان محمد رضوان نے 9 چوکوں اور دو چھکوں سمیت 74 اور حسن علی نے 9 رنز بنا کر پاکستان کو ایک بال قبل فتح دلادی جس کے سبب بیوران ہینڈرکس کی تین اور تبریز شمسی کی دو وکٹیں ضائع ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.