Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 63 کورونا کیسز رپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر سے صرف 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20241 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں کورونا کے 829 ٹسیٹ کیے گئے جن میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے، کیسز بلوچستان کے 6 اضلاع سے رپورٹ ہوئے جن میں کوئٹہ 54 جبکہ ژوب سے 5 کیسز خضدار تربت ، صحبت پور، لورلائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 7.6 فیصد رہی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعدادا 215 ہو گئی۔ صحت یاب افراد کی شرح 95.50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ایکٹو کیسز صرف 696 رہ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.