Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے: فواد چودھری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : وفاقی وزیرسائنس فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ،نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔

وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہےکہ ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی، پی ٹی آئی ہاری ہے۔اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نظریاتی جماعت نہیں ، طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔

گذشتہ روز ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں نون لیگی امیدوار سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔ مریم نواز اس انتخاب کو “ووٹ کو عزت دو” کی جنگ قرار دے رہی ہیں، انہوں نے  اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے، جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے آج ٹویٹ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.