Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:رواں سال کا پہلاہفتہ مثبت،178ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) رواں سال2021 کا پہلا کاروباری ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کیلئے سوو مند ثابت ہوا ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1219 پوائنٹس بڑھ کر 45654پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 178ارب سے زائد کا منافع ہوا جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق نئے سال کی ترجیحات کے مطابق بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں ،تعمیراتی صنعت اور آئی پی پیز کے حوالے سے اچھی اطلاعات ،سیمنٹ کی فروخت اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ، بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد شرح نمو ،بیشتر معاشی شعبوں میں بہتری ،ترسیلات زر ،برآمدات مقررہ ہدف سے زائد ہونے اور مسلسل ساتوں ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہونے جیسی مثبت خبروں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کیے رکھا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 18584پوائنٹس سے بڑھ کر19123پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31169 پوائنٹس سے بڑھ کر31889پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83کھرب11ارب روپ پر جاپہنچا، گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 21ارب روپے مالیت کے 69کروڑ64لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم26ارب روپے مالیت کے 54کروڑ8لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 2061کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 1004کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،971میں کمی اور86 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.