Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپر لیگ،شائقین سٹیڈیم لانے کی کوشش کرینگے : احسان مانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل 6 کیلئے کوشش کررہے ہیں شائقین کو سٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے ۔ لاہور میں پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ پربے حد خوش ہوں، لیگ کو4 کے بجائے 2 وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 400 غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈہوئے ہیں کوشش کررہے ہیں شائقین کو سٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے ۔تقریب سے خطاب میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیا سیزن ہے اچھا کامبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے ، ایسا لگ رہا ہے ابھی جیتے ہیں اورفوری ڈرافٹ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابر ،عامر ، عماد پہلے سیزن سے کراچی کنگز کے ساتھ ہیں، نئے کھلاڑیوں کوٹیم کے ساتھ ملاناہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.