کراچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ گزشتہ روز یو نائیٹڈ بینک سپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے سدرن پنجاب کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244رنز بنائے ۔عامر یامین 73رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ تاج ولی، گوہرفیض، کاشف بھٹی اور عبدالواحد بنگش نے دو ، دو وکٹیں لیں ۔ جواب میں بلوچستان نے مطلو بہ ہدف آخری اوور میں نو وکٹوں پر عبور کر لیا ۔ کپتان عمران فرحت نے 96رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ زاہد محمود نے چار مہرے کھسکائے ۔ سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس پر دوسرے میچ میں ناردرن نے سنٹر ل پنجاب کو 154رنز سے ٹھکانے لگایا۔ فاتح ٹیم نے آٹھ وکٹوں پر 382رنز بنائے ۔تیمور سلطان102، آصف علی 76،علی عمران 56 رنز پر نمایاں رہے ۔احمر بشیر نے چار وکٹیں لیں۔ جواب میں سنٹرل پنجاب 228رنز بنا سکی ۔ نیشنل بینک سپوٹس کمپلیکس میں سندھ نے خیبر پختونخوا کو 63رنز سے قابو کر لیا ۔میز بان ٹیم نے 256رنز بنائے ۔ آصف آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو میدان سے برخاست کیا ۔ جواب میں خیبر پختونخواکی ٹیم193رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
مشرق مزید