Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپر لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل، کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کا انتخاب گزشتہ روز ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلیمنٹری میں ڈیل سٹین کا انتخاب کرلیا۔جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمی کے ہوگئے جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لین کا انتخاب کرلیا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری میں جو ڈینلی کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ کراچی کنگز نے ڈینیئل کرسچن اور محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کرلیا۔ گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل ،پشاور زلمی نے عماد بٹ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے چیڈوک والٹن ، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا۔ ملتان سلطانز نے سہیل خان ،صہیب مقصود صہیب اللہ، ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیرریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔لاہور قلندرز نے ٹام ایبل ذیشان اشرف،سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب سلور کیٹیگری میں کیا جب کہ پشاور زلمی نے ،عمید آصف ،محمد عمران، ثاقب مقصود ،محمد عرفان ،محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا۔ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی ، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر ،لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.