Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغان فورسز کی بمباری، 8بچوں سمیت ایک خاندان کے 18 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نمروز :  افغان فورسز نے شہری آبادی پر بمباری کردی جس سے 8بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیاکے مطابق صوبہ نمروز کے ضلع خشرود کے گائوں منازری کو بمباری سے نشانہ بنایاگیا،صوبائی کونسل کے سربراہ بازمحمد ناصر نے بتایا کہ مرنیوالوں میں 8بچوں کے علاوہ 7 خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔واقعہ کے بعدمتاثرہ افراد میتیں لے کرزارنج شہر پہنچ گئے اور دھرنا دیدیا،زخمی ہونیوالے گھر کے سربراہ نے بتایا کہ جب میں اٹھا تو گھر کی دیوار گری ہوئی تھی ،ادھر اتوار کی صبح کابل میں دھماکے سے عوامی تحفظ فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ترجمان ضیا ودان کی گاڑی کو اس وقت دھماکے سے نشانہ بنایاگیا جب وہ آفس کیلئے جا رہے تھے ۔کنڑمیں ایک قبائلی رہنما کو قتل کردیاگیا،لشکرگاہ میں کاربم حملہ کیاگیا جس سے شہری ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.