Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسان مظاہرین نے بی جے پی وزیر اعلیٰ کی پنچایت الٹادی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہریانہ، دلی :  بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی جعلی کسانوں سے جعلی پنچایت کی کوشش ناکام بنادی،کسانوں نے کرنال کے قریب کملا نامی گائوں میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھتر کی پنچایت الٹا کررکھ دی،انہوں نے پنچایت کیلئے لگائی گئی کرسیاں اور میز توڑ ڈالے ،بنائے گئے ہیلی پیڈ کی جگہ کو کھود ڈالا،اس موقع پر پولیس نے کسان مظاہرین پر شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کو ملاقات منسوخ کرنا پڑی۔وزیر اعلیٰ نے زرعی قوانین کے فوائد بتانے کیلئے اس پنچایت کا اہتمام کیاتھا،منوہر لال نے دعویٰ کیا کہ 5ہزار کسان مجھے سننے کیلئے جمع تھے ،کسان رہنمائوں نے کہاکہ انہیں باربار بتایا گیاکہ ہم آپ کو سننانہیں چاہتے ،سرکاری ملازمین کو کسان بناکر جمع کیاگیا،تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،اس پر وزیر اعلٰی کو آخری وقت پر دورہ منسوخ کرناپڑا۔ادھر بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں،ایک اور کسان نے مظاہرے میں زہر کھا کر خود کشی کرلی،بھارتی ٹی وی کے مطابق دلی ہریانہ سرحد پر سنگھو کے علاقے میں فتح گڑھ سے تعلق رکھنے والے کسان امریندر سنگھ نے خودکشی کی۔امریندر سنگھ نے اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پراس لیے مجبور ہیں کہ حکومت مطالبات نہیں مان رہی۔احتجاج کے دوران اب تک 60 کسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.