لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ حالیہ انسٹا گرام لائیو سیشن میں نوین وقار نے سنگل خواتین کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔اداکارہ کے اس بیان پر فیس بک صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اداکارہ نے ہی اپنے پہلے شوہر کا گھر برباد کیا اور اس سب کے بعد بہت دیر سے انھیں اس بات کا خیال آیا۔ ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بطور شوہر سارے مرد ہی کیوں غلط ہوتے ہیں، بیوی غلط نہیں ہو سکتی کیا۔
مشرق مزید