Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹیول کا آغاز، برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی کا مظاہرہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہنزہ : وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، شہنائی، ڈھول کی تھاپ اور آتشبازی کے مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔ پرجوش کھلاڑیوں نے برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی میں خوب گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

برفیلے موسم میں سیاحتی مقام وادی ہنزہ کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، قومی ترانے سے سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوا۔ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہنائی کی گونج اور ڈھول کی تھاپ سے سب پرجوش ہو گئے۔ آئس ہاکی میں مرد و خواتین کی 12 ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں، توازن، مہارت اور پاسنگ سے دل جیت لیے۔ رسہ کشی میں زور کا جوڑ توجہ کا مرکز بنا، برف پر پھسلن اور کھچائی کے ایکشن کمال تھے۔

زبردست موسم اور زورآور مقابلوں سے کھلاڑی ہی نہیں دیکھنے والے بھی پرجوش نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.