Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے، عوام کو افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، آج مختلف اجلاس طلب کرلیے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلالیا، جس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.