Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس: لاہور میں بجلی کا ترسیلی نظام معمول پر نہ آسکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : بریک ڈاون کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری جاری ہے، لاہور میں دو روز بعد بھی بجلی کا ترسیلی نظام معمول پر نہ آسکا، لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز سے بجلی بند ہے۔

لیسکو کو تاحال ڈیمانڈ کے مطابق بجلی مہیا نہ کی جاسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن راوی، سمن آباد، راج گڑھ، مغل پورہ، شالا مار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، بادامی باغ، شاہدرہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیرانوالہ، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، گرین ٹاون، بھٹہ چوک، علی پارک، آر اے بازار، گلستان پارک، نشاط کالونی میں بجلی بند ہے۔

قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کو بلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے 2200 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 1200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 1000 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.