Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سی پیک منصوبہ سینٹرل ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ کےساتھ رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا، صادق سنجرانی 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سینٹرل ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ کے ساتھ رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے اور اقتصادی و معاشی نقل وحمل میں تیزی لانے کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان اور کرغستان آپس کے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے کرغستان میں منعقدہ کانفرنس رابطہ کاری کے دور میں پاکستان اورکرغستان: شاہراہ ریشم کا کردار کے موضوع پر خطاب کے دوران کیا۔چیئرمین سینیٹ نے ورچوئل لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کانفرنس کی بدولت اہم معلومات پر تبادلہ خیال کا موقع ملا ہے۔پاکستان اور کرغستان کے آپس میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کے باوجود دوطرفہ تجارتی حجم کم ہے جس کو بڑھانے کی اشدضرورت ہے۔ باہمی دوطرفہ تجارتی و اقتصادی معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ موجوددور رابطہ کاری کا دور ہے اور ہمیں رابطہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر آئی منصوبہ وسطی ایشیائی ممالک کیلئے اقتصادی راہدری سے بھرپور استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔سی پیک نے پاکستان کیلئے خطے کے ساتھ رابطہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اورسی پیک خطے کیلئے ایک گیم چینجر کے طور پر سامنے آیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سینٹرل ایشیا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ کے ساتھ رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔رابطہ کاری کے اس منصوبے سے تین ارب سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت کو سمجھتا ہے اورپاکستان نے افغان امن عمل کی ہر سطح پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی رابطہ کاری اور تعاون کو بڑھانے کیلئے امن و سلامتی انتہائی اہم ہے۔پاکستان وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرنے اور اقتصادی و معاشی نقل وحمل میں تیزی لانے کیلئے کوشاں ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور کرغستان آپس کے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ دونوں ممالک کو اقتصادی راہداری کے تحت معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔چیئرمین سینیٹ نے کانفرنس کے منتظمین اور لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ کانفرنس کا انعقاد انتہائی اہم موقع پر کیا گیا ہے۔کانفرنس میں کرغستان کے وزیر خارجہ، اراکین پارلیمنٹ اور آذربائیجان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.