Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکی ویمن ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں نمبر ون ایشلے بارٹی کو شکست دی اور ٹائٹل جیتا تھا۔

تفصیل کے مطابق بائیس سالہ ٹینس سٹار صوفیہ کینن کو بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا ہے۔ فروری 2020ء میں آسٹریلین اوپن میں فتح سمیٹنے والی امریکی کھلاڑی سال کی بہترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ صوفیہ کینن سال کی بہترین ویمن کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والی آٹھویں امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

فرنچ اوپن فائنل میں صوفیہ کینن کو ہی ہرا کر چیمپئن بننے والی پہلی پولش کھلاڑی ایگا سواٹیک کو سال کی ابھرتی ہوئی پلیئر کا اعزاز ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.