Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سارے چوہدری مر بھی جائیں فضل الرحمان کا قرعہ نہیں نکلے گا، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے چوہدری بھی مرجائیں مولانافضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلےگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  13 دسمبر کو کوئی قیامت ہونے نہیں جارہی، بلکہ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کے لئے خوشخبری کے دن شروع ہوجائیں گے، مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائیں گے، مجھے امید ہے کہ اپوزیشن اراکین استعفے نہیں دے گی اور اگر دے بھی دیں تو اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، حالات جیسے بھی ہوں پی ڈی ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گئے تھے اور اپوزشن مینار پاکستان سے نیچے آئی گی، عمران خان نے کہاہے حکومت چھوڑ دوں گا، کرپٹ کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا، عمران خان نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں لیکن اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم ان سے بات کرنے کو تیار نہیں، اگر یہ عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نوازشریف کے بیانیے کے مخالف ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا نظریاتی اتحاد نہیں ہے، ان کا نظریہ ہے عمران خان نہ ہو، جو فرماتے تھے آر ہوگا یا پار ہوگا، وہ بیچ منجدھار ہوگئے ہیں، آصف زرداری چھٹا بحری بیڑہ ہے،وہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے، سارے چودھری بھی مرجائیں مولانافضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلےگا، (ن) لیگ سے بھی اب ایک بڑا گروپ بنے گا، رشید بالآخر ایسا وقت آجانا ہے لوگ سیاست سے تنگ آجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور اپوزیشن کو جلسوں کا شوق ہے، پنجاب بھر کی لاہور میں بھی کورونا سے عوام کی جان کو خطر ہے، جب کہ شہر میں ہائی الرٹ ہے اور آج بھی 5 دہشت گرد پکڑے گئےہیں، آپ چاہتے ہیں غریب کا بچہ کورونا سے خودکشی کرے، اپنے بچوں کو محفوظ گھروں میں رکھا ہوا ہے، اگر یہ لوگ جیلوں میں بھی چلے جائیں تو اراکین اسمبلی ہونے کے باعث سہولتیں مل رہی ہیں، یہ لوگ اراکین اسمبلی نہ رہے تو جیلوں میں سی کلاس ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.