Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول نے پی پی پی رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا، یوسف رضا گیلانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلوں پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔

اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات اور تحفظات سے متعلق سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے ہیں، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے، چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں روک دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.