Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:دو روزہ مندی کے بعد تیزی ،24ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد بدھ کو تیزی رہی، 100 انڈیکس102 پوائنٹس کے اضافے سے 42204 پوائنٹس پر بند ہوا ،52.92فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کو 24ارب سے زائد کا منافع ہوا جبکہ حصص لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 6.93فیصد زائد رہا۔ سرمایہ کاروں کے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کرنے کے نتیجے میں تیزی آگئی ،دوران ٹریڈنگ100 انڈیکس 42350پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا مگر بعد میں مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا ۔مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 162میں کمی اور23 میں استحکام رہا ، سرمایہ بڑھ کر 77کھرب39ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.