Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشاور : کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور: پشاور انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کر دیں۔ رات 10 بجے تک دکانیں اور ریسٹورنٹس بند نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔

حیات آباد میں 17 ریسٹورنٹس اور دکانیں، یونیورسٹی روڈ پر 13 ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ سمیت 9 دکانیں، دلزاک اور چارسدہ روڈ پر 22 ریسٹورنٹس اور دکانیں، صدر میں 11 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل کی گئیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 604، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 6 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 575 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 265، سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، بلوچستان میں 171، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 183 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.