Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان روایتوں کا پاسدار اور امین رہا ہے ، قادر بلوچ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی صدر سابق گورنر بلوچستان سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مختصر وقت میں مجھے عزت دینے لئے جس جم غفیر کو اکھٹا کر کے کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کر کے بلوچستان کے کھونے کھونے سے پارٹی عہدیداراں اور ورکرز کو اکھٹا کیا اس پے میں چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سابقہ پی ایم ایل این کےعہدیداراں ورکرز اور بلوچستان کے کھونے کھونے سے آنے والے فرد فرد کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستان ہم سب کا گھر ہے اسی طرح بلوچستان بھی ہم سب کا ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ ہم نے اپنے ہتھکڑیاں تھوڑ دی ہیں پی ایم ایل این کے مرکزی قائد میاں نواز شریف کی افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ پر احتجاجا مستعفی ہونے اور کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی کال کو جس طرح چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے جلسہ عام کی شکل دی اس سے یہی تاثر جاتا ہے جو فیصلہ میں نے اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کی ہے اس پے سابقہ پارٹی عہداراں ورکرز اور بلوچستان کا فرد فرد ہمارے ساتھ ہے۔جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان روایتوں کا پاسدار اور امین رہا ہے بلوچستان اپنے مٹی سے جنم لینے والے ہستیوں کی عزت کے لیے کچھ بھی قربان کر سکتا ہے۔ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا مقام بہت اعلی ہے جس طرح چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے میرے فیصلے کے بعد مجھے عزت دی میں سمجھتا ہوں کہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یہ عزت صرف مجھے ہی نہیں بلکہ پاکستان بلوچ و بلوچستان اور بلوچستان کے کھونے کھونے میں بسنے والے فرد فرد کو عزت دی ہے۔ ان سب پارٹی عہداراں وکررز اور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کے کارواں میں شامل ہو کر پارٹی سے مستعفی ہوئے۔ آنے والے وقت میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مل کر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.