Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کاسلسلہ برقرار 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کاسلسلہ برقرار چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ طالب علموں سمیت کورونا کے46نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا کا شکار 21مریض صحت یاب ہوگئے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کے روزصوبے میں 528افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5اضلاع سے46نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعدصوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار152ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 21 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار721ہوگئی ، صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد277 ہوگئی ہے جبکہ 255افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد154 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید6طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت انے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد 774ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.