Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوہلو؛ شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر کا دھماکا، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تقریب میں میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈی جی خان اور ملتان میں مزید علاج کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.